...
آنکھ جھُکتی ہے نہ وہ رنگِ حیا جاتا ہے
یار وہ شخص بڑے زخم لگا جاتا ہے
میں وہ پتھر ہوں کہ وحشت میں اٹھا کر جس کو
بے سبب یوں ہی کہیں پھینک دیا جاتا ہے
زندگی جیسے کوئی تیز ہوا کا جھونکا
یونہی آتا ہے زرا خاک اُڑا جاتا ہے
میں کسی ساعتِ موجود میں موجود نہیں
میں وہ لمحہ ہی نہیں جس کو جیا جاتا ہے
بے گلہ یوں بھی ہے ہر شخص نئے حاکم سے
جو گلہ کرنے کو جاتا ہے گَلا جاتا ہے
میں وہ رستے میں بھٹکتا ہوا اندھا ہوں وسیم
جس کو ہر شخص غلط راہ لگا جاتا ہے
وسیم حیدر جعفری
.....
![]() |
| Urdu Poetry |

No comments:
Post a Comment