Thursday, 14 November 2019

Urdu Poetry

۔۔۔۔
نعت رسول مقبولﷺ
لیے پھرتا ہوں جو اپنے سنگ، یہ جان انکیﷺ ہے
جو بھی مجھے آئی میسر، یہ پہچان انکیﷺ ہے

عرشوں تک رسائی ہوئی، فقط اسی کی ممکن
جبرائیل بھی تھک کر بول اٹھے، اب اڑان انکیﷺہے

کیا کم راستے موجود تھے، نزول کلام پاک کے ؟
مگر، فرمان باری تعالیٰ نے چنی زبان انکیﷺ ہے

حاضر اصحابی ہوجائیں، افلاسی کبھی ستائےجو
بھوک پیاس کو بھلا دیتی اک مسکان انکیﷺ ہے

منائی جائے گی قیامت تک، ولادت انکیﷺ باخدا
وہ ہیں وہی رہیں گے، یہ لازوال شان انکیﷺ ہے

 عمر ؔتصور
۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment