Thursday, 14 November 2019

Urdu Poetry


نعت سرکارﷺ
خوشا وہ وقت، وہ کوثر سے بھر کے دیں گے ایاغ
خوشا وہ وقت، کہ آنکھوں میں جل اٹھیں گے چراغ
.
حیاۃ طیبہ ہے وہ راہ پر سکوں جس کے
ہر اک قدم پہ میسر ہیں منزلوں کے سراغ
.
دلوں کے بھید مدینے میں جا کے کھلتے ہیں
سمجھ سکے گا نہ اس رمز کو کبھی بھی دماغ
.
کبھی تو گنبد اخضر کی دید ہوگی نصیب
کبھی تو ہوگا ہرا دل کی آرزوؤں کا باغ
.
لگا کے جالی سے سینے کو رو پڑا عارف
وہیں تو اشک ندامت سے دل کے دھونے تھے داغ

محمد عارف نسیم فیضی
۔۔
Urdu Poetry

No comments:

Post a Comment