Thursday, 14 November 2019

Urdu Poetry

۔۔
 '' نعت سرکارﷺ ''
بلا لو مدینے میں آقا ہمارے
اے مولا کے پیارے اے مولا کے پیارے

کبھی روزے رکھوں مدینے میں آکر
مجھے کوئی ایسا وسیلہ عطا کر
دکھادے مجھے اپنے در کے نظارے
اے مولا کے پیارے اے مولا کے پیارے

تیرے روضے کی جالی چوموں میں آقا
مدینے کی گلیوں میں گھوموں میں آقا
اسی ااس پر میں نے دن ہیں گزارے
اے مولا کے پیارے اے مولا کے پیارے

میں بن جاؤں مولا غلام ان کے در کی
ہے مجھ کو ضرورت نہ گھر کی نہ ذر
فقط مجھ کو ہوں آقا تیرے سہارے
اے مولا کے پیارے اے مولا کے پیارے

یہ ہی آرزو ہے میرے دل میں کب سے
میں مانگوں دعا بس یہی اپنے رب سے
کوئی کہہ کر حاجی مجھے بھی پکارے
اے مولا کے پیارے اے مولا کے پیارے

بلا لو مدینے میں آقا ہمارے
اے مولا کے پیارے اے مولا کے پیارے

* کسریٰ سین *
۔۔
Urdu Poetry

No comments:

Post a Comment