۔۔۔
نعت سرکارﷺ
شانِ سرکار میں جو نعت نہیں لکھ سکتا۔۔
اُس قلم سے میں کوئی بات نہیں لکھ سکتا۔۔
مُنتہیٰ جس کی بلندی کا سنگِ پا نہ ہوا۔۔
مثلِ آدم تو میں وہ ذات نہیں لکھ سکتا۔۔
جس کی انگلی نے کئے چاند کے ٹکڑے ٹکڑے ۔۔
کیا اُسے مظہرِ عجابات نہیں لکھ سکتا؟؟
اپنی ترویج سے قائل کئے جاہل اعراب۔۔
ایسے عالم کے کمالات نہیں لکھ سکتا۔۔
چند اشعار سے کیا ہو حقِ مدحت بیباق۔۔
اپنے کامل میں خیالات نہیں لکھ سکتا۔۔
اب تُو حسان ہے سرکارِ دوعالم کا کُمیل۔۔
کوئی منکر تیری اوقات نہیں لکھ سکتا۔۔
کمیل جعفری

No comments:
Post a Comment