Thursday, 14 November 2019

Urdu Poetry

...
کام پھر آ پڑا محبت سے
یوں نہ کر عرض حال وحشت سے

رنگ پھولوں کا ماند پڑتا ہے
آپ کی نا گہاں طبیعت سے

حشر تک واسطہ نہیں میرا
آپ سے, آپ کی محبت سے

ہوں سرِ دار مسکراتا میں
ہے بچانا تجھے ہزیمت سے

ہے مجھے ڈر تیرے بچھڑنے کا
جا, کہ نکلوں میں اس اذیت سے

حشر تک لینا دینا کچھ بھی نہیں
آپ سے, آپ کی محبت سے

واسطہ ہے نہیں ہجوم کو یاں
کچھ بصارت سے, نہ بصیرت سے

تھا مطالب کا راستہ الفت
اور میں چلتا رہا عقیدت سے

~ حکیم شاکر ~
...
Urdu Poetry

No comments:

Post a Comment