Saturday, 15 February 2020

Urdu Poetry

.....

کسی سے شاید الفت ہو رہی ہے
مجھےاب خود سے وحشت ہو رہی ہے
نکلتی جا رہی ہے جان تن سے
تبھی تو زرد رنگت ہو رہی ہے
پرندہ روح کا اب پر فشاں ہے
بدن سے میرے ہجرت ہو رہی ہے
میرا دل کیوں میرے تابع نہیں ہے
مجھے کیوں پھر سے چاہت ہو رہی ہے
زمیں پر بوجھ بن کر رہ گیا ہوں
تمھیں اس پے بھی حیرت ہو رہی ہے
کہو اس سے نظر کا بوجھ سہہ لے
دوشیزہ وہ جو عورت ہو رہی ہے
درون خانہ آپس میں ملے ہیں
دکھاوے کو مذمت ہو رہی ہے
نہیں تاخیر اچھی آ بھی جاو
سپرد خاک میت ہو رہی ہے
بتاتا ہے یہ موجوں کا اچھلنا
تہہ دریا بغاوت ہو رہی ہے
فلک آنکھوں کی پتلی میں ہوا گم
ارادوں کی وضاحت ہو رہی ہے
بہانہ ہے تمھارا عشق ورنہ
بیاں اپنی ہی حالت ہو رہی ہے
~ نائلہ بٹ ~
Urdu Poetry
Add caption

No comments:

Post a Comment