Sunday, 2 June 2019

Punjabi Poetry

پڑھی نماز تے نیاز نہ سِکھیا - تیریاں کِس کَم پڑھیاں نمازاں
کلام : بابا بلھے شاہ
ترجمہ: حکیم شاکر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پڑھی نماز تے نیاز نہ سِکھیا ۔ تیریاں کِس کَم پڑھیاں نمازاں

علم پڑھیا تے عمل نہ کیتا - تیریاں کِس کَم کیتیاں واگاں
نہ کَہر ڈِٹَھا نہ کَہر والا ڈِٹَھا - تیریاں کِس کَم دِتیاں نیازاں
بُلھے شاہ پتہ تَد لگ سی - جدوں چِڑی پَھسی ہتھ بازاں
کھا آرام تے پڑھ شکرانہ - کر توبہ ترک ثوابوں
چھڈ مسیت تے پکڑ کنارہ - تیری چُھٹے جان عذابوں
نہ کہو کلمہ جہیڑا کہندا - مُنکر وے تو ہو روں اِک ثوابوں
بُلھے شاہ چل اُتھے وسیے - جِتھے منع نہ کرنڑ شرابوں ۔
سِر تے ٹوپی تے نیت کھوٹی - لینا کی سِر ٹوپی تَرھ کے؟
تسبیح پھِری پر دِل نہ پھِریا - لینا کی تسبیح ہتھ پَھڑ کے
چلِے کیتے پر رب نہ ملیا - لینا کی چِلیاں وِچ وَڑھ کے
بُلھے شاہ جاگ بِنا دُدھ نہیں جمندا - پانویں لال ہووے کڑھ کڑھ کے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ:
٭ تم نماز پڑھتے ہو مگر تمھارے اندر ابھی تک عجز نہیں آیا ۔ ایسی نماز کا کیا فائدہ
٭ تم نے بہت ساری کتابیں پڑھ لیں ہیں مگر تم ان کے اندر لکھے ہوئے احکامات پر عمل نہیں کرتے ہو ۔ اس سارے علم کا کیا فائدہ
٭ جب تمہیں خدا کے سخت عدل کا اندازہ ہی نہیں تو تمہارے دکھاوے کے صدقے اور خیرات کا کیا فائدہ
٭ بلھے شاہ تب پتہ چلے گا جب تم روز آخرت اپنا حساب کتاب پیش کرو گے
٭ تم رزق حلال کھاو اور اس خدا کا شکر ادا کرو ۔ اور نیک اعمال کو محض ثواب کی خاطر مت کرو
٭ بے مغز عبادت تجھے کوئی فائدہ نہیں دے گی ۔ ایسی عبادت سے سے نہ کرنا اچھا ہے
٭ اور تکبر کے کلمات منہ سے مت نکالو ورنہ تمہاری ساری نیکیاں ضائع ہو جائیں گی
٭ بلھے شاہ چلو کسی ایسی جگہ چل رہیں جہاں محبت کی بات کرنے کی آزادی ہو اور اس کو برا نہ سمجھا جائے
٭ نماز پڑھنے کو ٹوپی سر پر رکھتے ہو اور اپنی نیت نیک اعمال کے لیے صاف نہیں رکھتے ۔ ایسے ٹوپی سر پر رکھنے کا کیا فائدہ
٭ تم ہاتھ میں تسبیح پکڑ کے اس کے دانے پھیرتے رہتے ہو مگر تمھارا دل ہوس کا غلام ہے ایسی تسبیح پھیرنے کا کیا نتیجہ
٭ سخت ریاضت اور چلے کی مشقت کرنے سے رب نہ ملا ۔اسے چلوں سے دوری بھلی
٭ بلھے شاہ جب تک دودھ کو لسی سے جامن نہ لگایا جائے دہی نہیں بنتا چاہے چولہے پر پڑا گرم ہو ہو کر لال ہو جائے۔ ایسے ہی کسی اہل نظر رہبر کے بغیر تم مکمل نہیں ہو سکتے
Punjabi Poetry
Punjabi Poetry 

1 comment: