کیا لال لوبیہ کا شمار بھی دال کے خاندان میں ہوتا ہے؟؟ ؟
تحریر: اطہر قاضی
پٹھان بھائیوں سے ہمارا دوستی کا رشتہ کب سے ہے؟ ویل اس سوال کا صحیح جواب تو شاید ممکن نہیں مگر اتنا یاد ہے پرائمری لیول سے لے کر یونیورسٹی دور تک ایک پختون ضرور پلے پڑا رہا۔۔۔ مسکراہٹ
ابتدائی دور میں نور رحمان نامی ایک افغانی لڑکا جو پڑھائ میں جتنا کمزور شرارتوں اور لڑائی میں اتنا ہی شیر۔۔۔
پھر ہاسٹل میں اسد یار خان نامی بنوں کا ایک درانی پٹھان جو روم میٹ رہا انتہائی مخلص اور نڈر انسان۔۔۔
دوران ملازمت واہ میں فضل مالک صاحب جو شعبہ انگریزی کے صدر رہے اور آجکل ہزارہ یونیورسٹی کے حویلیاں کیمپس میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔۔ دلکش انسان ہنس مکھ ، وسیع العلم۔۔۔
اٹک کالج میں اکرام اللہ نفاست و نجابت کا پیکر۔۔۔ یاروں کے یار پشاور کے یوسفزئی۔۔۔
ان سب نابغوں میں پختون ہونے کے علاوہ بھی ایک قدر مشترک ہے اور وہ یہ کہ یہ سب جب بھی بے تکلفی سے ہمیں مہذب گالی دیتے تو وہ ' دال خور' ہوتی۔۔۔ مسکراہٹ

اب صاحبو مہذب گالی۔۔۔۔ مہذب گالی تسی ساڈا oxymoron چیک کرو۔۔۔ کے ضمن میں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ بہت سے الفاظ جو بظاہر بے ضرر دکھتے اگر اشتعال کا باعث بن جائیں تو گالی شمار ہوتے ٹریکٹر ٹرالی کو ہی دیکھ لیں۔۔۔ مسکراہٹ
اب محترم قاری اہل پنجاب کیلئے ہمارے دوست دال خور کا لفظ جس شدت سے استعمال کرتے اس سے یقینا ً کسی پنجابی سے زیادہ خاندان دال کے ہر فرد کیلئے دلی آزردگی کا باعث ہے۔۔۔ مسکراہٹ
مذکورہ احباب کو ہم جواب میں نسوار کا طعنہ بھی نہ دے سکتے کہ ایک آدھ کے سوا تمام اس علت سے پاک ٹھہرے۔۔۔ آنسو
خیر جناب آج تک ہم دال کو بزدلی و حقارت کااستعارہ گردانتے رہے۔۔۔ مگر پھر شاید قدرت سے دال کی یہ تحقیر برداشت نہ ہوئ اور ہمارا تبادلہ مردان ہوگیا۔۔۔ تو عزیزو گزشتہ ایک ماہ سے ہم عازم مردان ہیں اور یہاں ہم پر وہ راز منکشف ہوئے جو اہلیان پنجاب کی نظروں سے قطعا پوشیدہ ہیں۔۔۔ یہاں ہم نے ہر ڈھابے، ہوٹل اور ریسٹورنٹ پر لال لو بیہ کی وہ تعظیم دیکھی جو میانوالی میں دیسی ککڑ کی ہوتی۔۔۔ ہمارے پختون بھائی اس دال کو اتنے خشوع و خضوع سے کھاتے کہ واللہ عبادت کا گمان ہوتا۔۔۔ اس کو راہ چلتے اتنی للچائ نظروں اور ندیدے پن سے دیکھتے کہ ہم نے اتنی توجہ سے عنفوان شباب میں مادھوری میم کو بھی کیا دیکھا ہو گا۔۔۔ شرماہٹ
تو صاحبو اس تناظر میں سوال تو بنتا نا کہ کیا لال لوبیہ بھی دال میں شمار ہوتا؟؟

No comments:
Post a Comment